سوال (5904)
ایک مسجد کے پیسے یا چندہ دوسری مسجد میں لگایا جا سکتا ہے؟
جواب
گزارش یہ ہے کہ اگر تو مسجد بنانے والے نگران خود ہیں، جس طرح میں اپنی بات کروں تو میری نگرانی میں دو مساجد ہیں، ایک میں جمعہ ہوتا ہے، ایک میں نہیں ہوتا، اور میں نے دونوں کا حساب اکٹھا رکھا ہوا ہے۔ یعنی یہ نہیں کہ اُس مسجد کا ریجسٹر الگ ہے اور اِس مسجد کا الگ ہے، تو اگر اس قسم کی صورتحال ہے کہ مساجد کے ذمے داران مشترکہ ہیں، تو پھر تو کوئی حرج والی بات نہیں۔ لیکن اگر ایسی صورتحال نہیں ہے، تو جب تک پیسے دینے والوں سے اجازت نہ لی جائے، تب تک ہم ایک مسجد کا پیسہ دوسری مسجد پر خرچ نہیں کر سکتے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




