سوال (5795)

میں نے اپنی بیوی کو فون پر یہ کہا کہ “میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں”، کیا طلاق ہوگئی ہے؟ اگر ہوگئی ہے تو کتنی طلاقیں ہوئی ہیں رجوع کی کوئی گنجائش باقی ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

جواب

طلاق دیتا ہوں یا طلاق دے رہا ہوں، ایک مجلس میں ایک ہزار مرتبہ یہ جملہ کہے گا تو ایک طلاق رجعی واقع ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم جس نے طلاق دی ہے وہ بیرون ملک ہے اب وہ رجوع کا پوچھ رہا کہ رجوع کیسے کروں؟
جواب: جیسے اس نے طلاق کا کہا ہے، ویسے رجوع کا کہہ دے، رجوع بالقول ہو جائے گا، بس گواہ بنادے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ