سوال (5207)

ایک رکعت وتر پڑھنے کا مکمل طریقہ بتا دیں؟

جواب

نیت باندھ کر دعا ثناء پڑھیں، سورۃ فاتحہ پڑھیں، سورۃ اخلاص پڑھیں، اس کے بعد دعا قنوت پڑھیں، باقی نماز اس طرح پڑھیں جس طرح عام نماز پڑھی جاتی ہے، رکوع کے بعد بھی دعا قنوت پڑھیں تب بھی ٹھیک ہے، نہ بھی پڑھیں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ