سوال (5393)

ایک شخص فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا وہ اپنی فرض نماز مکمل کرے یا فرض نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہوجائے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

خواہ وہ فرض پڑھ رہا ہو، نفل پڑھ رہا ہو، اگر جماعت کھڑی ہوگئی ہے تو اس کو ختم کرنا چاہیے، وہ ختم ہو ہی جاتی ہے، کیونکہ جماعت کے ہوتے ہوئے کوئی نماز نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: انہوں نے الا المکتوبۃ سے مراد یہ لیا تھا کہ جو فرض نماز رہ گئی اور آپ وہ نماز پڑھ رہے ہوں اور جماعت کھڑی ہو جائے تو وہ اپنی نماز پوری کر لیں؟
جواب: ہمارے نزدیک کسی بھی سلف نے یہ معنی نہیں لیا، اس کا ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ “الا الذي اقيمت” وہ نماز جس کے لیے اقامت کہی گئی ہے، اقامت تو اس نماز کے لیے کہی گئی ہے، جس کا وقت ہو رہا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ