سوال (5823)
ایک شخص جمعہ دو مرتبہ پڑھا سکتا ہے؟ یعنی پہلے ایک مسجد میں پڑھانے کے بعد پھر دوسری مسجد میں جا کر پڑھائے؟ دلائل سے رہنمائی کر دیں۔
جواب
عمومی دلائل کا تقاضا ہے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے، کیونکہ جب فرائض کو دہرایا جا سکتا ہے، جیسا کہ حدیث معاذ واضح دلیل ہے، مفترض متنفل کے پیچھے متنفل مفترض کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے، تو ضرورت کے تحت ایسا کیا جا سکتا ہے، عیدین میں ایسا ہوا ہے، کہ ایک ہی خطیب نے دو دو جگہوں میں نماز پڑھائی ہے، جب ضرورت ہو تو اجازت دی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ