سوال (809)
سیدنا تمیم داری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا :جو شخص ایک رات میں 100 آیات پڑھ لے ، اسے ساری رات تہجد میں قیام کرنے کا ثواب دیا جائے گا ۔
[مسند احمد : 103/4؛ سنن الدارمی: 2171/4؛ السلسلة الصحيحه للالبانی : 644]
یہ ثواب نماز کے علاوہ بھی مل سکتا ہے یعنی اگر صرف قرآن دیکھ کر پڑھ کر یہ فضیلت مل سکتی ہے؟
جواب
یہاں قیام سے مراد صرف قیام نہیں ہوتا ہے ، بلکہ رکوع ، سجود ، قعدہ اور جلسہ یہ سب مراد ہیں ، اور یہ اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی کی انتہا ہے ، یہ تمام چیزیں مراد ہیں ، قیام اللیل یہ سب مراد ہیں ، البتہ تلاوت کرنے والا محروم نہیں ہوگا ، باقی یہ فضیلت اس کو دینا تو پھر حدیث کا کیا مطلب ہوگا ، یہاں صرف قیام کے ساتھ خاص ہے ، باقی ہم کسی کو مایوس نہیں کرتے ہیں ، اللہ کے ہاں کوئی کمی نہیں ہے ، تلاوت ایک الگ عمل ہے ، قیام اللیل الگ چیز ہے ، جس پر یہ بشارت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
یہاں قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب بیان ہوا ہے۔ نماز میں پڑھے یا نماز کے علاوہ۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ