سوال (4899)

مثال کے طور پر اگر ایئر فورس کا کوئی آدمی اپنے اپ کو گولی مار دے کہ اگر میں زندہ پکڑا گیا تو وہ مجھ سے خفیہ چیزوں کے بارے میں پوچھ کچ کریں گے تو پھر بھی نہیں کر سکتے ہیں؟

جواب

ہمارے نزدیک یہ عمل جائز نہیں ہے، اگر اس نے ایسا کر لیا ہے تو اس کا معاملہ اس کے رب کے ساتھ ہے، موحد ہے تو اس کا جنازہ ہوگا، عام لوگ اس کا جنازہ پڑھیں گے، اس کو مداہنت کرنی چاہیے، مداہنت کے دوران ان شاءاللہ شہید ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ