سوال (4866)
کیا ائیر پورٹ سے احرام باندھ سکتے ہیں؟
جواب
اگر ممکن نظر نہیں آ رہا ہو کہ جہاز میں میقات کا اعلان ہوگا تو احرام باندھ سکیں گے، احرام کے کپڑے ائیرپورٹ یا گھر سے پہنے جا سکتے ہیں، باقی نیت میقات سے ہوگی، احرام کی پابندیاں میقات سے عائد ہونگی، جب آپ تلبیہ پکاریں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ