سوال (531)

کیا ہم ایسی کمپنی کے لیے کام کر سکتے ہیں جو کچھ چیزیں بیچتی ہے وہ سود سپلیمنٹ بیچتی ہے ، لیکن اس کے کچھ سپلیمنٹس میں سے بی ڈی جو کہ آج کل جس کو ہم اردو میں بھنگ کہتے ہیں ، اس کی ایک میڈیکل فارم ہے اور یہ جو سپلیمنٹس بیچتے ہیں یہ ضروری نہیں ہوتے لیکن لوگ کھاتے ہیں جیسے ہمارے ادھر وٹامن کھاتے ہیں یا کیلشیم کی گولیاں کھاتے ہیں جو اپنے آپ کو زیادہ فٹ اور ہیلدی رکھنے کے لیے ، تو ادھر بھی جیسے میگنیشیم وغیرہ بھی وہ بیچتے ہیں جو کہ اس کا نہیں ہے لیکن سی بی ڈی جو کہ بھنگ وغیرہ سے بنی ہوتی ہے اس کا کافی علماء کرام کہتے ہیں کہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ، کیا ہم اس کمپنی کام کر سکتے ہیں جو کہ باقی پروڈکٹس حلال کا بیچتی ہے ؟

جواب

اب دیکھیں تقریباً اندرونے ملک ، اور بیرونے ممالک مسئلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ، کاروبار کو وسعت دی گئی ہے جو دیار غیر میں رہتے ہیں یعنی بلاد کفر میں رہتے ہیں ان کے لیے زیادہ مسئلہ ہے ، اب تقریباً بڑی بڑی فیکٹریاں اور جو شوروم بنے ہوئے ہیں ، سپر اسٹور وغیرہ تو اب ایک ایک چیز کی کرید تو مشکل ہوتی ہے ، جس کے بارے میں صراحتاً پتا ہو کہ ٹوٹل اس کا کام حرام کا ہے جیسے حرام چیزیں یا خمر پر مبنی چیزیں بیچتا ہے ، ڈیلیور کرتا ہے ، اس وقت اپنے آپ کو بچانا چاہیے اگر ٹوٹل ایسا نہیں ہے تو فلحال کوئی صورت نظر بھی نہیں آرہی ہے ، نوکری اور کام کی ، تو پھر فتوی اتنا سخت نہیں ہے ، پھر یہی ہے کہ آپ براہ راست اس کا حصہ نہ بنیں ، حرام چیزوں پر معاون نہ بنیں ، باقی حلال چیزیں آپ بیچ سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ