سوال (476)

ماں باپ کی اولاد نہیں تھی ، انہوں نے کسی سے بچی لے کر پالی ہے اور اس بچی کو جو دودھ پلایا ہے وہ دکان والا پلایا ہے ، بعد میں ان کی ایک بچی بھی ہو گئی ، اب یہ دونوں سگی بہنیں تو نہیں ہیں ، کیا یہ ایک بندے کے نکاح میں جمع ہو سکتی ہیں ؟

جواب

جی ہاں دونوں ایک بندے کے عقد نکاح میں اکٹھی ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ دونوں آپس میں بہنیں نہیں ہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ