سوال (2061)

ہماری مسجد کے پیش امام نے حالتِ جنابت میں غلطی سے نماز پڑھا دی ہے، بعد میں عار کے خوف سے انہوں نے چند اپنے قریبی ساتھیوں کو آگاہ کیا اب آیا کہ تمام نمازیوں کو اعادے کا کہنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

امام صاحب کا حالت جنابت نماز پڑھانا یہ امام صاحب کی غلطی ہے، یہ غلطی امام صاحب تک محدود رہے گی، مقتدیوں کی نماز ان شاءاللہ درست ہے، ان کو دہرانے کی حاجت نہیں ہے، اس طرح کے مسائل کو اس طرح اچھالنا نہیں چاہیے، کیونکہ ہر شخص کا اپنا علمی سطح اور لیول ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ نے ماشاءاللہ علمی بات کی ہے، میں یہ کہوں گا کہ ایسی بات عوام کے سامنے نہیں کہنی چاہیے تھی، بلکہ آئندہ ایسے کام سے اپنے آپ کو روکنا چاہیے، کیونکہ عوام ایسی باتوں کو اچھال کر علماء کے خلاف طوفان بدتمیزی کھڑا کردیتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ