سوال (2275)

اخوت بینک سے قرض لینا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

اخوت بینک والے کہتے ہیں کہ ہم بلا سود قرضہ دیتے ہیں، لیکن ہماری معلومات کے مطابق یہ اگر 30 ہزار روپے قرض دیتے ہیں تو 500 روپے ایڈوانس لیتے ہیں اور ڈیڑھ سو روپے کاغذات کے لیتے ہیں اس کے ساتھ ہی ڈیٹھ انشورنس بھی لگاتے ہیں، اگر واقعتا ایسا ہی ہے تو یہ 500 ایڈوانس اور انشورنس کی وجہ سے اخوت بینک سے قرضہ لینا درست نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ