سوال 6911
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ!
محترم علماء کرام اخوت فاؤنڈیشن سے قرض لینا کیسا ہے۔
فاؤنڈیشن 10000 روپے دو سال کی مدت کے قرض پر زیادہ وصول کر رہی ہے۔ اس لیے کے ان کا آدمی جو ہر ماہ قرض کی قسط وصول کرنے آئے گا اس کا خرچ اور دیگر اخراجات ڈاکومنٹس وغیرہ کے ڈال کر۔
تو کیا یہ سود کے زمرے میں تو نہیں آئے گا۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سو، پچاس، فائل کے خرچہ کے طور پر لیں تو الگ بات ہے۔ لیکن دس ہزار باقاعدہ ایک مالیت تصور کی جاتی ہے۔ لہذا یہ قرض پر نفع ہے جوکہ سود ہی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
جی اتنا خرچہ دفتر اور ملازمین پہ لگ جاتا ہے میرے لحاظ سے یہ جائز ہے سود نہیں ہے۔
اسکی دلیل یہ ہے کہ اسکا تعلق قرض کی رقم پہ نہیں ہوتا یعنی ایک لاکھ قرض ہو یا دس لاکھ ہو یہ فکس ہی ہو گی کیونکہ مدت واپسی کی ایک ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم ارشد محمود حفظہ اللہ



