سوال (6050)

آپ کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اخوت والے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت 1500000 پندرہ لاکھ روپے قرض دے رہی ہے جس کو نو سال میں قسط وار واپس کرنا ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ میں آپ کی خدمت میں اخوت والوں کے قرض کا شرائط نامہ بھیج رہا ہوں۔ براہ کرم اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر اسکو پڑھ لیں اور فرمائیں کہ کیا یہ قرض لینا درست ہے یا نہیں؟
بہت نوازش ہوگی۔

جواب

پیارے بھائی اس میں جو اصل چیز ہے وہ تو آپ نے شئیر ہی نہیں کی۔
آپ نے وہ چیزیں شیئر کی ہیں جو اخوت والے اپنی قرض واپسی کی سیکورٹی کے لیے لکھوا رہے ہیں اس میں باقی سب درست ہے صرف دو باتیں سمجھنے والی ہیں۔
1۔ تین نمبر پوائنٹ میں جو لکھا ہےکہ یہ قرض اسلامک فنانسنگ کے اصولوں کے تحت میں کے رہا ہوں اور انہیں کے تحت اس قرض کو واپس کروں گا تو یہی تو اصل چیز تھی جس سے پتا چلنا تھا کہ یہ قرض کس اصول کے تحت دے رہے ہیں کہیں یہ اسلامک بینک والا فنانسنگ کا اصول تو نہیں جو حرام ہوتا ہے یہ اصول آپ نے شئیر ہی نہیں کیے۔
2۔ چودہ نمبر پوائنٹ میں کہا گیا ہے کہ آگے جا کر حکومت کچھ ٹیکس منافع وغیرہ بھی لگا سکتی ہے اسکی تفصیل کیا ہے۔
پہلے تین نمبر والے اصول کا پتا چلے گا تو اسکی تفصیل کا بھی کچھ اندازہ ہو جائے گا۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ