سوال (4202)
کیا اکیلا بندہ جب نماز پڑھنے لگتا ہے تو کیا وہ اذان اور اقامت بھی کہے گا؟
(اسحاق جھالوی صاحب نے ایک ویڈیو میں کہا ہے)
جواب
انفرادی نماز کے لیے، اذان، اقامت کی ضرورت نہیں، البتہ اگر کسی ایسے علاقہ میں ہوں جہاں اذان اور اقامت ہوتی ہی نہ ہو، انسان اکیلا ہو تو اس صورت میں اذان و اقامت کے بعد نماز پڑھی جائے۔
[ابوداود : 1203 ، سندہ حسن]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ
باجماعت نماز کے بعد بعض صحابہ سے یہ ثابت ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے اور دوبارہ اذان کھلوائی اور اقامت کہہ کے نماز پڑھی.
دوبارہ کہہ لی جائے تو حرج نہیں ہے لیکن ضروری نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ