سوال (6483)
المغنی کیا یہ اللہ کے ناموں میں سے ہیں برائے کرم جواب ارسال کریں۔ بارک اللہ فی عمرک آمین یا رب
جواب
اللہ تعالیٰ کے اسماء توقیفی ہیں، جامع ترمذی میں “المغنی” کے بارے وارد ہوا ہے، لیکن یہ اسماء کے طور پر وارد نہیں ہوا، نہ یہ فعل کے ساتھ ہے، قرآن مجید میں صیغے فعل کے ساتھ “اغنی” آیا ہے، دو تین جگہ پر استعمال ہوا ہے، اکثر اہل علم کا خیال یہ ہے کہ اس کو شامل نہ کیا جائے، چند ایک اہل علم نے شامل کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




