سوال (533)

ایک صاحب پوچھ رہے کہ ان کے پاس کسی کام کے لیے تین چار مشینیں ہیں جو وہ کرائے پر چلاتے ہیں ، کیا ان مشینوں پر زکوۃ ہے؟

جواب

آلہ تجارت پر زکاۃ نہیں ہوتی ہے۔

“وَلَيْسَ عَلَى الْعَوَامِلِ شَيْءٌ” [سنن ابي داؤد: 1572]

’’عوامل پر زکاۃ نہیں ہے‘‘۔
اس کی آمدنی پر زکاۃ ہوگی وہ بھی اگر خرچ ہونے کے بعد بچ جائے ، وہ بھی اتنی آمدنی بچ جائے جو ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ