سوال (3718)
شیخ مؤطا امام مالک کی علامہ محمد زکریا رحمہ اللہ کی شرح کے بارے میں مجھے شارح سے متعلق بتائیے کہ کیسے عقائد ہیں اور ان کی شرح پڑھنا کیسا رہے گا؟
جواب
یہ شخص مقلد جامد ہے، مؤطا پڑھانے والا استاد استفادہ کر سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
سائل کی مراد شاید اوجز المسالک ہے، جو دیوبندی مکتبِ فکر کے عالمِ دین مولانا زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے، مولانا دیگر دیوبندی علماء کی طرح فقہ میں حنفی اور عقائد میں اشعری و ماتریدی ہیں۔ اس لیے متخصص سلفی عالمِ دین کو ہی اس شرح سے استفادہ کرنا چاہیے، عام طالبعلم کے لیے بہتر ہے کہ وہ موطا کی درسی شرح ضوء السالک از شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری رحمہ اللہ سے استفادہ کر لے، اردو میں ایک اور سلفی عالم دین مولانا محمود تبسم حفظہ اللہ نے بھی موطا کی تخریج و شرح پر کام کیا ہے، اس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ