سوال (2632)
علاتی بہن بھائی کا نکاح اور پردے کا کیا حکم ہے اور اسی طرح اخیافی کا بھی کیا حکم ہے؟
جواب
بہن بھائی تین طرح کے ہوتے ہیں ۔
(1) : عینی (حقیقی یعنی ماں باپ دونوں کی طرف سے)
(2) : علاتی (باپ کی طرف سے)
(3) : اخیافی(ماں کی طرف سے)
ان کا آپس میں نکاح شرعاً حرام ہے، اس لیے کہ قرآن مجید کے چوتھے پارے میں بہنوں کے لیے “اخوات” کا لفظ استعمال ہوا ہے، جس میں تمام بہنیں آجاتی ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
عینی، علاتی، اخیافی اور رضاعی ہوں یہ ابدی محرم ہیں، ان کا پردہ بھی نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ