سوال (6139)
بسم الله الرحمن الرحيم
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَى آلِهِ.
شیخ محترم یہ عربی متن دیکھ کر بتادیں بلکل درست ہے۔
کسی کتاب کو شروع کرنے یا کوئی تقریر شروع کرنے سے پہلے اس طرح پڑھا جاسکتا ہے؟
جواب
“محمد” کے بعد دوبارہ صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے یا پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شروع میں آپ نے الصلواۃ والسلام کہہ دیا ہے، درود ہی کے اندر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر دوبارہ درود تکلف ہے۔
لیکن جواز اپنی جگہ ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




