سوال (5566)

“بسم الله الرحمن الرحيم الم الله لا اله الا هو الحي القيوم يا واحد يا ذالجلال والاكرام”

اس وظیفہ کو 313 مرتبہ پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

جی ہاں، یہ وظیفہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں کوئی غیر شرعی بات، شرک، بدعت یا من گھڑت کلمات نہ ہوں۔ اگر اذکار قرآن و سنت سے مأخوذ ہوں تو ان کا پڑھنا بالکل جائز ہے۔ اولیٰ یہ ہے کہ قرآن و حدیث میں جو اذکار جس ترتیب سے آئے ہیں، اسی ترتیب سے ان پر عمل کیا جائے۔ تاہم اگر کسی وظیفے یا عمل میں شرعی ممانعت نہیں، اور وہ کسی نیک شخص کے تجربے پر مبنی ہو تو عادتاً یا نفع کی نیت سے کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے شریعت کا لازمی حصہ یا فرض نہ سمجھا جائے۔ تعداد میں کمی یا زیادتی بھی کی جا سکتی ہے، اور اگر کسی کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیں تو شرعی دائرے میں رہتے ہوئے اس میں کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ