سوال (3711)

ایک شخص اس کے پاس دس گائے تھیں۔ .جس میں سے اس کی چار یکے بعد دیگرے اچانک فوت چکی ہیں کچھ ہی دنوں کے وقفے بعد بتایا جاتا ہے وہاں پر کوئ جادو جنات مسئلہ ہے۔ تو اس بھائ کا تقریباً سولہ لاکھ کا نقصان ہے، تو مزید نقصان سے بچنے کے لیے وہ ایک جادو جنات کے معالج سے رابط کرتے تو وہ اچھی خاصی رقم کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ مکمل علاج یقین دہانی بھی نہیں ہے۔ تو وہ ایک عالم دین امام مسجد سے رابطہ کرتے ہیں، اب آپ کوئی دم وغیرہ کردیں۔ یا کوئی تعویذ وغیرہ بنا دیں۔ تاکہ ان کے ذریعے سے جادو۔ جنات کے آثار سے محفوظ ہو سکیں۔ تو اگر عالم دین ایک دو مرتبہ دم کرتا تو اس سے مسئلہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ زیادہ تر مستقل طور پر دم کرنے کی طاقت بھی نہیں ذاتی مصروفیات یا معاملات کیوجہ سے تو آیا کے وہ عالم حفظ و مال جان کی خاطر اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں یا قرآنی آیات سے کوئی تعویذ لکھ دیتا۔ یا کسی لکڑی تختی پر لکھ کر لکھ دیتا ہے لٹکانے کے لئے تو اس کے بارے۔ وضاحت فرما دیں کے وہ گنہگار ہوگا۔ جبکہ اس کے علم میں ہے، تعویذ لکھنا درست نہیں؟

جواب

تعویذ بنا کر دینا تو جائز نہیں، پانی، گڑ یا آٹا پردم کیاجاسکتا ہے، اس کا جواز سلف صالحین سے ملتا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء پر رقیہ پڑھا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ