سوال (604)

الكلب الاسود شيطان کی وضاحت کرتے ہوئے صالح منجد لکھتے ہیں ۔

“أن هذا الكلب يشابه الشيطان في بعض صفاته ، كما يقول الناس في وصف من عُرف بالشر والفساد : إنه شيطان”

کیا یہ توضیح صحیح ہے ؟

جواب

اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، یہ توجیہ بھی ہو سکتی ہے اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے جو بات کی ہے وہ بھی صحیح ہے کہ شیطان بسا اوقات کالے کتے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور کالا رنگ شیطانوں کے لیے زیادہ قوت رکھتا ہے ، تجربہ بھی اسی پہ شاہد ہے ، توجیہات ہیں دونوں کو قبول کیا جا سکتا ہے ، ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ