سوال (3584)
جاوید چوہدری نے اپنے آج کے کالم کے آخر میں یہ جملے لکھے ہیں “شاید اسی لیے ﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا، اگر میرا بھی کوئی رب ہوتا تو میں اس سے صرف ایک چیز مانگتا اور وہ ہوتی صحت” علماء کرام اس بارے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
یہ اس نے گپ ماری ہے، ایسی کوئی بات روایات میں موجود نہیں ہے، معلوم نہیں کہ ایسی جھوٹی روایات کہاں سے ڈھونڈ کر لاتے ہیں، سچی باتیں ان کے حلق سے اترتی نہیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اس کو خبر دار کرنا چاہیے اور یہ کوئی ثقہ کالم نگار کرے تو ہی بہتر ہے، اگر یہ عمدا لکھا گیا ہے، کمپوزر کی خطا نہیں تو یہ صریح جھوٹ و بہتان ہے رب العالمین پر اور کفر ہے جس سے سچی توبہ اور سر عام اس کا اظہار لازمی ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ