سوال (2689)
کیا دعا مانگتے ہوئے اللہ تعالی کو تو اور تم کہہ سکتے ہیں؟
جواب:
جی بالکل اللہ تعالیٰ کے لیے”تو”یعنی واحد کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں، اس میں ہی توحید ہے، دنیا میں سب سے زیادہ توحید کو جاننے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے لیے تو یعنی واحد کا لفظ استعمال کیا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری دعاؤں میں واحد کا صیغہ ہے۔
“اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ” [صحيح البخاري : 6306]
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ