سوال (5747)

اللّہ رب العزت کے لیے لجپال کا لفظ استعمال کرنا صحیح ہے؟ براہ کرم راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

یہ تعظیم کے معنیٰ پر آتا ہے، سردار آقا، معزز و محترم، اگر کوئی اپنی زبان سمجھ کر استعمال کرے تو گنجائش دی جا سکتی ہے، یہ لفظ اللہ کا ترجمہ نہیں ہے، نہ ہی یہ اولی ہے، اولی یہ ہے کہ جو نام قرآن و حدیث میں وارد ہیں، ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو پکارا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ