سوال (4993)

ایک پنجابی بندہ ہے زیادہ تر کہتا رہتا ہے اللہ تیرا شکر ہے، کیا یہ درست ہے تیرا کہنا کیونکہ یہ پنجابی زبان میں کہتے ہیں کہ اللہ تواڈا شکر اے۔ یہ کہنا چاہیے؟

جواب

اردو میں اللہ کے لیے واحد کا صیغہ کے استعمال کرنا یعنی “اللہ کہتا ہے”، “اللہ فرماتا ہے”، “اللہ تو بہت مہربان ہے”، “اللہ تیرا شکر ہے” یہ سب ادب اور توحید دونوں کے تقاضے پورے کرتے ہیں، جبکہ اردو میں اگر ہم “اللہ فرماتے ہیں” یا “اللہ کہتے ہیں” کہیں، یہ صحیح نہیں ہے، لہٰذا “اللہ تو جانتا ہے”، “اللہ تیرا شکر ہے”، “اللہ کہتا ہے” یہ سب توحید کے زیادہ قریب ہیں، صحیح ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ