سوال (706)

کیا اللہ تعالیٰ کے صفاتی اسماء کا ذکر کیا جا سکتا ہے؟ جیسا کہ یا السلام یا مومن۔ کچھ روحانی معالج اپنے مریضوں کو یہ اسماء تجویز کرتے ہیں کہ وہ ان اسماء کا ذکر اللہ تعالیٰ سے سلامتی اور امن حاصل کرنے کی نیت سے کریں۔

جواب

یا سلام یا مؤمن یا غافر یا غفور یعنی جو اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات ثابت ہیں ، یہ اس اعتبار سے تو وظیفہ ہے کہ آپ پڑھیں گے تو آپ کو اجر ملے گا ، مگر یہ دعا کا ابتدائیہ ہے ، جس طرح دعا کا اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور درود شریف ابتدائیہ ہے ، اس کے بعد اپنا مسئلہ اور درخواست اللہ تعالیٰ کے سامنے رکھنا چاہیے ، یعنی یہ ابتدائیہ ہے اس کے بعد مسنون طریقے سے اپنا مسئلہ اللہ تعالیٰ کے سامنے رکھنا چاہیے ، یا سلام یا یا مؤمن کہہ کر اللہ تعالیٰ کو پکارا جا رہا ہے ، اس کے بعد مسئلہ سامنے رکھنا ہی ہوگا ، تو لہذا اس طرح توجہ ہونا چاہیے ، پڑھنا پڑھانا تو جائز ہے ، لیکن یہ مسئلہ کا حل نہیں ہے کہ یہ پڑھ دو مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ یہ طریقہ صحیح نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ