سوال (5010)

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بہت مستجاب الدعوات تھے۔ لوگ انکے پاس اپنی حاجات لیکر آتے آپ سے دعا کرواتے آپ رضی اللہ عنہ دعا فرماتے۔ اللہ رب العزت انکو دعا قبول فرماتا۔ آخری عمر میں آپ کی بصارت ختم ہو گئی تو لوگوں نے کہا حضرت آپ اپنے لیے دعا کیوں نہیں کرتے کہ اللہ آپکی بصارت کو واپس کر دے۔ آپ فرمایا کرتے اللہ نے جو میرے لیے پسند فرمایا اسی چیز کو میں نے اپنے لیے پسند کر لیا ہے۔
کیا یہ درست ہے؟

جواب

سند صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ