سوال (6146)

کوئی صاحب فرما رہے تھے کہ “اللہ کی طبیعت کو سمجھیں” طبیعت کی نسبت اللہ کی طرف کرنا جائز ہے؟

جواب

اتنى عظیم ذات کے لیے اتنی چھوٹی تعبیر۔۔!
طبيعت، مزاج وغیرہ مخلوق کے سمجھے جاتے ہیں، اللہ ذو الجلال کے لیے حکمت، قدرت، مشيت اور سنت جیسے الفاظ بولنے چاہئیں۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

اللہ تعالیٰ کے لیے اہل علم نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں، یا کرتے ہیں، وہ کرنے چاہیے، یہ ایک بہت چھوٹا لفظ ہے، اللہ تعالیٰ کی مشیت، ارادہ اور قدر ہے، اللہ تعالیٰ کی سنت ہے، ان الفاظ کا استعمال کریں، میں نہیں سمجھتا کہ لفظ طبیعت کہیں اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال ہوا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ