سوال (8)

کیا اللہ میاں کہا جا سکتا ہے ؟

جواب:

لفظ میاں کئی معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے ، یہ لفظ شوہر کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، دلال کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، احترام کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ تو اس لفظ میں بہت معانی کا اشتراک ہے، لہذا استعمال نہ کرنا اولی ہوگا ۔
جیسے لفظ خدا بھی کئی معانی کے لیے آتا ہے ۔اگر کوئی استعمال کرتا ہے تو سختی نہیں ہے ، لیکن ترک اولی اور افضل ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ