سوال (681)

سیدنا نوح اور لوط علیھما السلام کی بیویاں کافرہ تھی تو اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کے لیے یہ کس طرح پسند کیا کہ ان کی بیویاں کافرہ ہوں ؟ اس کی وضاحت فرمائیں ۔

جواب

یہ سوال عجیب ہے ، یوں کہہ لیا جائے کہ “والسؤال عنه بدعة” کہ ایسا سوال کرنا بدعت ہے تو میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ہر چیز کی علت و حکمت نہ بتائی گئی ہے اور نہ ہی اس کو جاننا ضروری ہے ، اللہ تعالیٰ اپنی حکمتوں کو بخوبی جانتا ہے ، باقی کافروں کے لیے ایک مثال سامنے آگئی ہے کہ اتنے عظیم پیغمبروں کی بیویوں کے ساتھ بھی کیا حشر ہوگا اگر وہ ان کی دعوت پر لبیک نہیں کہتی ہیں ۔ بلکہ اس میں یہ پیغام ہے کہ قرابت داری کام نہیں آتی ہے بلکہ ایمان بالرسل کام آتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ