سوال (3181)
علماء دین کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے، اس طرح کی کوئی صحیح حدیث ہے۔
جواب
ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
من گھڑت بات ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
ایسی کوئی موضوع یا ضعیف روایت بھی موجود نہیں ہے، بس عامة الناس کی زبانوں پر معروف ہو گئی ہے، بخاری کی حدیث اس کے مخالف ہے، اس میں اللہ کی وسیع محبت کا ذکر ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ