سوال (6254)
میں نے اپنے کاروبار کا کچھ حصہ اللہ کی راہ میں دینے کیلئے رکھا ہے کیا اس میں سے عقیقہ کرسکتے ہیں؟
جواب
اگر بندہ صاحب حیثیت ہے تو جو نیت کی ہے، اس میں پیسہ لگائے، عقیقہ مسنون ہے، اس کو جیب خاص سے ادا کرے، اگر وہ صاحب حیثیت نہیں ہے، ویسے شوق و ذوق میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ نکالتا رہتا ہے، پہلے اپنی ضرورت پوری کرے گا، یعنی عقیقہ کرے گا، بعد میں خرچ کرے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




