سوال (1520)
“اکثر ہم یہ کلمہ کہہ دیتے ہیں کہ اللہ بے پرواہ ذات ہے” کیا یہ کہنا درست ہے؟
جواب
اللہ تعالیٰ بے پرواہ ذات ہے ، یہ در حقیقت اس بات کی ترجمانی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں ہے ، یہ اللہ کی صفت “غنی” کا ترجمہ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے ۔
“وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ” [سورة الحج : 64]
«بلاشبہ اللہ ہی یقینا بڑا بے پروا، تمام تعریفوں والا ہے»
اور “اَللّٰهُ الصَّمَدُ” کا بھی یہی مفہوم ہے ۔
“اَللّٰهُ الصَّمَدُ” [سورة الإخلاص : 2]
«اللہ ہی بے نیاز ہے»
اللہ تعالیٰ بے نیاز اور بے پرواہ ذات ہے ، تو اپنے الفاظ میں ترجمانی کی جا سکتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ