سوال (6314)

کیا اللہ تعالی روزانہ فرشتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریفیں کرتے ہیں؟ نیز اللہ تعالی کا درود پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

ہمارے علم میں ایسی روایت نہیں ہے، یقینا اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے، اس کی صفت ہے، اللہ تعالیٰ کی صفت ازلی اور ابدی ہوتی ہے، یہ سلسلہ ہوتا ہے، یہ جاری و ساری ہے، جو بندوں کا ذکر ہوتا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ذکر بالاولی ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ