سوال (2434)

الله تعالى کے لیے لفظ خدا استعمال کرنے میں کیا حرج ہے؟

جواب

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام نام توقیفی ہیں، “خدا” یہ اللہ تعالیٰ کا نام نہیں ہے، دوسری بات یہ ہے کہ گرائمٹیلی طور پر غلط ہے، یہ “خد” اور “آ” دو لفظوں کا مجموعہ ہے، آتا تو وہ ہے کہ جو پہلے سے غائب ہو، اس لفظ سے یہ ظاہر ہوگا کہ ایک وقت تھا نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ موجود نہیں تھا، بعض اہل علم اس کو جائز قرار دیتے ہیں، ہر ایک کی اپنی رائے ہے، بہرحال جو مجھے سمجھ میں آیا ہے، میں نے وہ بتادیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ