سوال (4855)

اللہ تعالیٰ کو خدا بولنا کیسا ہے؟

جواب

اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ خدا کوشش یہ ہو کہ اس کو استعمال نہ کریں، اس کا ترک اولی و افضل ہے، ماہرین اردو ادب اس کو استعمال کرتے آئے ہیں، پاک و ہند میں اور فارس والے بھی استعمال کرتے آئے ہیں، لیکن یہ لفظ اللہ کا ترجمہ بھی نہیں ہے، ترک اولی ہے، یہی فتاویٰ دینا چاہیے، کچھ لوگ اس کو شرک و کفر تک لے جاتے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے، بس اردو ادب اس کا استعمال رہا ہے، ترک اولی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ