سوال (5892)

“اللهم صل علی محمد وعلی ال محمد”
ال محمد میں کون کون لوگ شامل ہیں، صرف اہل بیت یا نبی سے تعلق رکھنے والے سب لوگ؟
مطلب بنو ہاشم بنو امیہ بنو عدی یہ سب اس میں آئیں گے؟ کیا نبی کی امت بھی اس میں شامل ہے؟

جواب

دکھ ہوتا ہے کہ ہم بحثیت مسلمان آج بھی دین اسلام سے کس قدر دور ہیں اور اندھیرے میں ہیں۔
آل محمد صلی الله علیہ وسلم سے مراد اہل بیت یعنی ازواج مطہرات، نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بیٹیاں ہیں۔
اسے سمجھنے کے لئے آل ابراہیم ہر غور کر لیں۔
اور اہل بیت میں ان سمیت یہ ہستیاں بھی ہیں، سیدنا عباس رضی الله عنہ، سیدنا جعفر رضی الله عنہ، سیدنا علی المرتضی رضی الله عنہ اور ان کے بیٹے، بیٹیاں اور آگے جو بھی ان کی نسل سے اہل ایمان ہؤے جیسے امام جعفر صادق وغیرہ، یہ سب اس میں شامل ہیں۔ والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ