العلماء اسلامی کیلکولیٹر

اللہ تعالیٰ نے ہمیں زکوٰۃ، صدقۃ الفطر جیسی عبادات کے ذریعے اپنے مال کو پاک کرنے کا موقع عطا فرمایا ہے۔ ان عبادات کی ادائیگی کے لیے درست نصاب اور تازہ مارکیٹ ریٹس کی بنیاد پر حساب کتاب ضروری ہے۔
اسی مقصد کے تحت تیار کیا گیا ہے: العلماء اسلامی کیلکولیٹر — ایک مکمل، قابل اعتماد اور صارف دوست کیلکولیٹر جو درج ذیل خصوصیات کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے:

پرائیویسی کی مکمل ضمانت

کوئی اکاؤنٹ، سائن اپ یا لاگ ان کی ضرورت نہیں۔ تمام ان پٹس اور حساب کتاب آپ کے براؤزر میں ہی محفوظ رہتے ہیں اور کسی سرور پر منتقل نہیں ہوتے۔

جامع اور مربوط نظام

زکوٰۃ (کیش، سونا، چاندی، پراپرٹی، فارن کرنسی وغیرہ)، صدقۃ الفطر، فدیہ اور کفارہ — سب کا ایک ہی جگہ پر درست حساب۔

لائیو مارکیٹ اپ ڈیٹس

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سونے، چاندی اور کرنسی کے تازہ ترین ریٹس استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ نصاب اور زکوٰۃ کی رقم ہر بار موجودہ مارکیٹ کے مطابق ہو اور یہ پوچھنے کی ضرورت نہ رہے کہ سونے یا چاندی یا ڈالر وغیرہ کا ریٹ کیا ہے!

بصری خلاصہ (Visual Summary)

حساب مکمل ہونے کے بعد ہر اثاثے کی ویلیو، اس کا کل پورٹ فولیو میں فیصدی حصہ اور مجموعی زکوٰۃ کی رقم کو گراف اور چارٹ کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔
یہ ٹول مکمل طور پر مفت اور اشتہارات سے پاک ہے اور موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں!

ابھی اپنا زکوٰۃ کا حساب لگانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
https://calculator.alulama.org/