سوال      6675

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ تقریب بخاری پر آج کل جو اہتمام سے الوداعی نظم کا اہتمام کیا جاتا ہے؟ جس میں قصدا رونے کا انداز اپنایا جاتا ہے۔ کیا اس میں احتیاط کی ضرورت نہیں؟ مستقبل قریب میں یہ نوحہ کی کوئی صورت اختیار نا کرلے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الوداعی تقریب پر رونے دھونے کا یہ سلسلہ مدارس میں ایک عرصے سے رائج ہے اور یہ ایک فطری چیز ہے کہ انسان نے جہاں ایک عرصہ گزارہ ہو، وہاں سے رخصت ہوتے وقت اس قسم کی شعر و شاعری یا گفتگو کی جائے تو یہ جذباتی کیفیات طاری ہو جاتی ہیں.
نیتوں کا حال اللہ تعالی بہتر جانتا ہے، ظاہر پر حکم لگاتے ہوئے کہا جائے گا کہ یہ مباحات میں سے ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ