سوال (2122)
ایک امام صاحب نے مغرب کی نماز صرف ایک مقتدی کے ساتھ جو کہ پیچھے کھڑا ہوا تھا شروع کر دی، اس امید کے ساتھ کہ جو لوگ وضو کر رہے ہیں، آ کر مل جائیں گے ، مگر کوئی نہیں پہنچ سکا ہے اور ایسے ہی ایک رکعت پڑھا دی ہے ، اس کے بعد اور نمازی شامل ہوئے ہیں۔ کیا وہ ایک رکعت جو ایک ہی مقتدی کے ساتھ پڑھی ہے، اس کی وجہ سے نماز صحیح ہو گی یا دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہے؟
جواب
دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، بہرحال نماز تو ہوگئی ہے، باقی یہ عمل غیر ضروری طور پر ہوا ہے، درست عمل یہ تھا کہ امام مقتدی کو ا پنی دائیں طرف کھڑا کردیتا جیسے ہی مقتدی آتے اس کو پیچھے کھینچ لیتے۔ جیسا کہ حدیث سے واضح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ