سوال (4774)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خراسان کی طرف سے ایک قوم آئے گی جن کے ہاتھ میں سیاہ جھنڈے ہوں گے۔ وہ اس طرح آگے بڑھیں گے کہ کوئی ان کو روک نہیں سکے گا، یہاں تک کہ وہ بیت المقدس پہنچ جائیں گے اور وہاں خلافتِ اسلامیہ قائم کریں گے۔
ایک اور حدیث میں ہے:
جب تم خراسان کی طرف سے سیاہ جھنڈے آتے دیکھو تو اُن کے ساتھ شامل ہو جاؤ، چاہے تمہیں برف پر گھسٹتے ہوئے جانا پڑے، کیونکہ ان میں اللہ کا خلیفہ مہدی ہوگا۔
یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

اس حوالے سے ساری مرفوع روایات تو ضعیف ہی ہیں البتہ امیر مہدی خراسان کی طرف سے آئیں گے یہ موقوفا ثابت ہے۔[مستدرک حاکم: 8531]

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْعَدْلُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أَنْبَأَ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّايَاتِ السُّودَ خَرَجَتْ مِنْ قِبَلِ خُرَاسَانَ فَأْتُوهَا وَلَوْ حَبْوًا، فَإِنَّ فِيهَا خَلِيفَةَ اللَّهِ الْمَهْدِيَّ.

جب آپ خراسان کی جانب سے سیاہ رنگ کے جھنڈے نکلتے دیکھیں، تو ان میں شامل ہو جائیں، اگر چہ گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑے، کیونکہ اس میں اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔
[المستدرك على الصحيحين للحاكم – ط العلمية ٤/‏٥٤٧ — أبو عبد الله الحاكم (ت ٤٠٥] سندہ،حسن۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ