سوال (896)

میرا کاروبار ایسا ہے کہ پیسے میرے پاس نہیں رکتے ہیں یعنی آتے جاتے رہتے ہیں ، کبھی مارکیٹ میں مال دے دیا ہے اور کبھی لے لیا ہے ، کبھی مارکیٹ والے میرے پیسے نیچے رکھ لیتے ہیں یعنی میرے ساتھ ادھار کر لیتے ہیں۔ا ور میں نے علماء سے یہ بھی سن رکھا ہے کہ زکوٰۃ کے لیے ایک سال گزرنا شرط بھی ہےتو میرے پیسوں پر سال کا بہت تھوڑا عرصہ گزرتا ہے ، کیا میں اپنے مال کی زکوٰۃ دوں گا ؟

جواب

جی آپ کے تجارتی سرکل میں جو رقم موجود ہے ، آپ اس کی زکاۃ دیں گے اگرچہ یہ ایک صورت میں آپ کے پاس سال بھر نہیں رہتی یعنی کبھی پیسوں کی صورت میں ہے اور کبھی اشیاء کی صورت میں اس پر زکاۃ واجب ہے

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

زکاة کے مال نصاب کو پہنچنا اور اس پر سال گزرنا ضروری ہے ، اگر یہ دو امور موجود ہے تو زکاہ ادا کیجئے ، اپنے اموال میں اللہ سے ڈریے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ