سوال (1845)

یوسف علیہ السلام کا قصہ و دیگر انبیاء کرام کے قصے دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

انبیائے کرام دنیا کی اعلیٰ اور مقدس ترین شخصیات ہیں ، ان کی خیالی تصاویر بنانا ، ان کی آوازوں کی نقالی کرنا اور ان کے متعلق فلمیں اور ڈرامے بنانا یہ ان کی توہین اور بے ادبی ہے ، ایسی فلمیں بنانا یا دیکھنا جائز نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اگر اس سے ان پر بنائی گئی فلمیں اور ڈرامے مراد ہیں تو یہ دیکھنا جائز نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ سب قصے دیکھنا شرعا جائز نہیں ہے ، ایک اعتبار سے انبیاء کرام کی توہین ہی ہے ، لہذا ان کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ