سوال (2075)

انبیاء کا مال بطور وراثت تقسیم نہیں ہوتا ہے، تو نبی علیہ السلام کی وفات کے بعد سیدہ عائشہ رضی الله عنھا آپ کے گھر میں کیوں رہی ہیں؟

جواب

آپ کی وہاں رہائش وراثت کے طور پر نہیں تھی، نہ وہ مکان اپ کی ملکیت میں دیا گیا تھا، ویسے آپ ہی بتائیں وہ کہاں جا کر رہتیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سورۃ الاحزاب کی آیت “فی بیوتکن” کے تحت وہ ملکیت تھی پہلے سے نہ کہ بطور ترکہ تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

کیونکہ وہ ان کا گھر تھا، جو پہلے سے بطور حق ان کے پاس تھا، ویسے یہ سوال سلف صالحین سے کبھی کسی نے کیوں نہیں کیا ہے؟

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ