سوال (6088)
اگر کسی بندے نے صبر کیا ہو اور واقعی اس میں صبر ہو تو کیا اس کے صبر کو ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کے صبر کے ساتھ تشبیہ دی جا سکتی ہے یعنی کوئی بندہ یہ کہے کہ ہم نے ایوب علیہ السلام کا صبر پڑھا تھا اور دیکھا اس بندے میں ہے تو کیا اس طرح کہنا جائز ہے اس بارے میں قران و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائے؟
جواب
یہ کہنا اچھا ہے کہ ہم نے انبیاء کے صبر کو پڑھا ہے، ہم نے صبر کی پیروی کی ہے، یہاں تک تو ٹھیک ہے، لیکن یہ کہنا کہ انبیاء کے مثل صبر کیا یہ تو غلو ہو جائے گا، اس طرح کی جملے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




