سوال         6794

کیا انگوٹھی میں مختلف قسم کے پتھر لگوانا جائز ہیں، جبکہ لگوانے والے کا عقیدہ ان سے کوئی روحانی فائدہ حاصل کرنے کا نہ ہو؟

جواب

پتھر لگوانا جائز ہے۔ حدیث میں عقیق وغیرہ کا ذکر ملتا ہے، اور حبشی پتھر کا بھی ذکر ملتا ہے۔ لہٰذا اگر اس سے عقیدہ متاثر نہیں ہوتا، تو کوئی بھی پتھر لگوا سکتے ہیں، خواہ حسن اور خوبصورتی کے لیے ہو۔
انگوٹھی چاندی کی ہو یا کسی اور مناسب دھات کی، اس میں کوئی قباحت نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ