سوال (5367)

انگوٹھی کے نگینے میں انسان کا خون محفوظ کرنا کیسا ہے؟

جواب

انسانی خون کچھ عرصے کے بعد بگڑ جاتا ہے، اس میں بو پیدا ہو جاتی ہے، خراب ہو جاتا ہے، تو اس کے باوجود بھی ایسی حرکت انسانی خون کی توہین پر مبنی ہے اور یہ جائز نہیں ہے۔ انسانی خون کا ایک احترام ہے۔ تو یہ خودساختہ جو نام نہاد محبت میں قسمیں کھانے والے اور ویلنٹائن ڈے منانے والے، ان لوگوں کا طریقہ کار ہے کہ خون سے تحریریں لکھی جا رہی ہیں، خون سے یہ کیا جا رہا ہے، خون کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔
تو یہ غیر مسلموں کی مشابہت ہے، انسانی خون کی اس میں توہین ہے، لہٰذا یہ جائز نہیں ہے۔ اور یہ لفنگے اور اوچکے قسم کے، ہَوا خَفتہ قسم کے لوگوں کا طریقہ کار ہے۔ ان بنیادوں پر یہ عمل جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: وہ خون جو کیمکل ڈال کر پتھر بنا دیتے ہیں، بدبو وغیرہ کا معاملہ نہیں ہے، اس کے علاؤہ میاں اپنی بیوی کو دے رہا ہے؟
جواب: بہرحال میرے نزدیک یہ ان لوگوں کے مشابہ ہے، جنہوں نے حیاء باختہ دن ایجاد کیے ہیں، بڑی محبتوں کی داستان رقم کی ہیں، ان کی مشابہت ہے، شاید اس کو ہلکا سمجھا جا رہا ہے، لیکن ہمارے نزدیک یہ جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ