سوال (1645)

مشائخ انگوٹھی کس ہاتھ میں پہننی مسنون ہے ؟

جواب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا بیان کرتی ہیں :

“كان رسولُ اللهِ ﷺ يُحِبُّ التيامُنَ، يأخذ بيمينِه، ويْعطِي بيمينِه، ويُحِبُّ التيمُّنَ في جميعِ أمورِه”

‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاموں کو دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے کوئی چیز لیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، دیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر کام میں داہنی طرف سے ابتداء کرنا پسند فرماتے تھے”
[أخرجه النسائي : 5062]

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ